سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک ) سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں میں کورونا کے 101 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے تاہم سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے 151 مریضوں میں سے 101 صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ میڈیکل پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا ،دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 14 مارچ کو تفتان بارڈر سے 300 افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔گذشتہ روز سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید 32 زائرین کو گھر بھیج دیا گیا، زائرین کو ہائی ایس میں ان کے شہروں کو روانہ کیا گیا۔سکھر قرنطینہ سینٹر میں مقیم زائرین میں سے مزید 32 زائرین کو ان کے ٹیسٹ منفی آنے اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے نارمل قرار دیے جانے کے بعد قرنطینہ انتظامیہ نے ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔،روانہ کیے گئے زائرین جن کا تعلق ڈگری، کراچی، میرپور خاص، حیدرآباد اور نواب شاہ سے ہے، کو ہائی ایس میں سوار کراکر پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی میں ان کے شہروں کی طرف روانہ کردیا گیاہے۔ اپنے شہروں کی طرف روانگی کے موقع پر زائرین کے چہرے کھلے ہوئے تھے۔