سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے 101 مریض صحت یاب

270

سکھر (نمائندہ جسارت ) سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں میں کورونا کے 101 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے تاہم سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے 151 مریضوں میں سے 101 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ میڈیکل پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا ،دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھر روانہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 14 مارچ کو تفتان بارڈر سے 300 افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔گزشتہ روز سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید 32 زائرین کو گھر بھیج دیا گیا ہے‘ زائرین کا تعلق ڈگری، کراچی، میرپور خاص، حیدرآباد اور نواب شاہ سے ہے۔