نوابشاہ: قائد عوام یونیورسٹی کے ملازمین کا آدھی تنخواہ ملنے پراحتجاج

94

نوابشاہ ( رپورٹ : کاشف رضا)قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ملازمین کو آدھی تنخواہ ملنے پر ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ایمپلائز یونین ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد چانڈیو نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہیں پہلے ہی کم ہیںاس میں بھی آدھی تنخواہ لیں اس سے ہمارا گھر چلانا مشکل ہو جائے گا۔ ملازمین کے ساتھ ساتھ پنشنرز کو بھی آدھی پینشن ملی ہے ،آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ہم اپنا گھر کیسے چلائیںاس لیے ہم نے تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر فنانس فضل محمد شیخ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو جو آدھی تنخواہ دی جا رہی ہے غنیمت سمجھتے ہوئے اسے لے لیں کیونکہ یہ تنخواہیں ہم نے مختلف بینکوں سے بطور قرض لی ہیں اس وقت یونیورسٹی 10کروڑ روپے ہر ماہ 1500ملازمین کو دے رہی ہیں لیکن اس ماہ 5 کروڑ روپے بینکوں سے بطور قرض لیکر ملازمین کو دیے ہیں۔