سکھر( نمائندہ جسارت) میئر سکھر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے، اطلاعات کے مطابق میئرسکھر ارسلان اسلام شیخ نے کورونا وائرس کے معاملات دیکھنے اور سکھر لیبر کالونی میں قرنطینہ سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد کراچی میں آغا خان لیبارٹری سے کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا ، سول اسپتال سکھر کے ایم ایس تسلیم خمیسانی نے بتایا ہے کہ میئرسکھر نے احتیاطی طور پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔