سکھر( نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی خصوصی ہدایات پر سکھر میں قائم قرنطینہ سینٹر پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلیے حفاظتی کٹس فراہم کردی گئیں، ترجمان پولیس کی مطابق ڈیوٹی کے بہتر فرائض انجام دہی کیلیے تعینات تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے قائم لیبر کالونی، اور تبلیغی مرکز یوسف مسجد میں قائم قرنطینہ سینٹرز تعینات افسران و اہلکاروں کو حفاظتی کٹس دی گئیں۔