لاہور(نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ملک میں کورونا کے پھیلائو کو روکنے پر تبادلہ خیا ل کیا۔میاں شہبازشریف نے جماعت اسلامی اور الخدمت کی کورونا وبا سے بچائو کے لیے ریلیف سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے جماعت اسلامی کے کاموں کی تعریف و تحسین کی ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کی طرح اب بھی جماعت اسلامی کے ادارے قوم کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں۔