سراج الحق کا فضل الرحمٰن ، اچکزئی ، شیر پائو اور علما سے رابطہ ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

82

 

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پائو، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،مفتی محمدتقی عثمانی اور قاری حنیف جالندھری سے بھی ٹیلی فونک رابطے کر کے کورونا کے پھیلائو کو روکنے پر تبادلہ خیا ل کیا ۔سراج الحق نے کہاکہ کورونا سے بچائو کیلیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔ کورونا کیخلاف پوری قوم کو یکجہتی کا ثبوت دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کورونا کے حوالے سے اقدامات پر قومی قیادت کو اعتماد میںلے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے خلاف سیاسی و دینی قیادت کومتحد ہونے کی ضرورت ہے ۔