نوابشاہ میں جراثیم کش اسپرے نہ ہونے سے شہریوںمیں تشویش

200

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے لیے شہر میں تاحال جراثیم کش اسپرے کا مناسب بندوبست نہ کیا جاسکا، کوروناکی شدت اور تباہیوں کو 2ماہ کے ہوگئے لیکن شہر کے علاقوں میں ایک بار بھی اسپرے نہیں کیا جاسکا جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوںکا کہنا تھا کہ ملک میں تیزی سے پھیلنے والی وباء کے باوجود اسپرے نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔