ٹوئٹر نے ایرانی رہبر اعلیٰ کے اکاونٹس بند کر دیے

137

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سماجی ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای کے اکاونٹس بند کر دیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کئی صارفین نے خامنہ ای کے اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش کی تو انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کے فارسی اور انگریزی زبانوں کے اکاؤنٹ بحال ہو گئے ، تاہم عربی، اردو اور فرانسیسی زبانوں کے اکاونٹس آخری اطلاعات تک بند تھے۔ واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل بھی کئی بار ایرانی رہبر اعلیٰ کے ٹوئٹر اکاونٹس عارضی طور پر بند کرچکی ہے۔