سکھر: لاک ڈائون کے باعث تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کے عطیات میں کمی

111

سکھر( نمائندہ جسارت)لاک ڈاؤن کے باعث تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کی معمول کیمطابق فراہمی میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے ، 950 سے زاید بیمار بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلیے مطلوبہ بلڈ ڈونرز کی تعداد کم ہو گئی ہے،تھیلیسیمیاسینٹر سکھر کی جانب سے لوگوں کو خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈائون کے باعث تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو خون کی بڑی مقدار میں قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ سماجی رہنمائوں نے شہریوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔