سکھر (نمائندہ جسارت) بلدیہ اعلیٰ سکھرکی غفلت ، شہر کے مختلف علاقوںسے موصولہ شکایات کے مطابق مائیکرو کالونی ، پرانہ سکھر ، فرئیر روڈ ، بندر روڈ ، ائیر پورٹ روڈ ، نمائش ، انجن شیڈ کالونی ، نیو پنڈ ، جیلانی روڈ ، مینارہ روڈ ، گاڑی احاطہ ، ورکشاپ روڈ ، قاضی بابا اسٹریٹ، ریس کورس روڈ ، سٹی پوائنٹ سمیت مختلف تجارتی و رہائشی علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر نہیں بنایا جا سکا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں گندگی پائی جاتی ہے،جبکہ نالیوںاور گٹروں کی صفائی نہ ہونے پر گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونا شروع ہو گیا ہے ، متاثرہ علاقہ مکینوں کی جانب سے شکایات کے باوجود عملے اور افسران کے کانوںمیں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے شہریوں کی جانب سے ناقص کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔