غیر قانونی تقرر ریفرنس، شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور

126

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرر ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی 4 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو دونوں ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی دونوں ملزمان کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے اور بتایا کہ دونوں درخواست گزار اسلام آباد میں ہیں جبکہ نیب کی جانب سے کراچی کی احتساب عدالت میں ایم ڈی پی ایس او تقرر ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرلے ہمیں نیب کی جانب سے کوئی سمن بھی موصول نہیں ہوا، میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو جہاز بھی نہیں جا رہے عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور 4 ہفتوں میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔