سکھر (نمائندہ جسارت) جامعہ غوثیہ رضویہ ٹرسٹ کے زیر انتظام سیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے 150 سے زائد مختلف مساجد کے آئمہ، مؤذنین، خادمین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پرآئمہ مساجد و مؤذنین سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما و نامور عالم دین جانشین مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا کہ علما کرام، آئمہ مساجد لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کریں تاکہ وہ اس وبائی مرض سے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے اہلخانہ و دیگر افراد کو بھی بچاسکیں۔ انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ کہ وہ کورونا وائرس سے جنگ لڑنے کے لیے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ کثرت سے توبہ استغفار کریں۔