دادو (نمائندہ جسارت) پولیس اپنے ہی افسران کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے لگی، ایس ایچ او اے سیکشن شفیع محمد گولو نے سڑک پر اپنی عدالت لگانا شروع کردی ایس ایچ او پولیس نفری کے ساتھ بینک میں آنے والے شہری پر برس پڑا، لوک ڈاؤن میں نکلنے کا سبب تک نہیں پوچھا، تھپڑ اور دھکے دینا شروع کردیے۔ متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ بینک میں کسی کام سے آیا تھا، چلاتا رہا مگر ایس ایچ او نے ایک بھی نہیں مانی۔ شہری نے مزید کہا کہ کیا ذمے دار شہری سے رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ شہری نے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔