سکھر، مستحق خاندانوں تک راشن و امدادی اشیا پہنچا رہے ہیں

130

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سکھر شہر سمیت ضلع سکھرکے مختلف مقامات پرلاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق ضرورتمند خاندانوں تک راشن و امدادی اشیا پہنچانے کاکام جاری ہے، امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو ، الخدمت فاؤنڈیشن سکھرکے صدر مامون الرشید ، قیم ضلع مولانا سلطان احمد لاشاری ایڈوکیٹ کی نگرانی میں روہڑی ، پنوعاقل ،صالح پٹ، دارواہن ، گوسٹر جی، نذیر آباد ، سوسائیٹی سمیت دیگر مقامات پر راشن تقسیم کیا گیا، مولانا حزب اللہ جکھرو نے راشن کی تقسیم کے عمل کو مذید شفاف بنایا جانے اور حقیقی ضرورتمندوں تک پہنچایا جانے کے لیے راشن تقسیم۔ کمیٹی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندے کو شامل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے میئر سکھر کو کہا کہ اس ضمن میں شکایات کو دور کیا جانا چاہیے۔ این جی او کے نمائندوں کو بلا کر باہمی کوارڈینیشن کیساتھ راشن کی تقسیم کا کام کیا جانا چاہیے، تاکہ شکایات کو دور کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت ہر ممکن طور پر حکومت کیساتھ تعاون کررہی ہے اور انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہے، الخدمت فاؤنڈیشن بلا امتیاز غریب و مستحق ضرورتمند لوگوں میں راشن کی تقسیم کا کام جاری رکھے گی ۔علاوہ ازیں امیر ضلع سکھر نے قیم ضلع مولانا سلطان لاشاری کے ہمراہ پنوعاقل کا دورہ کیا اور امان اللہ تنیو امیر تحصیل پنوعاقل سے ان کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ جے یو آئی کے ناظم عمومی مولانا محمد صالح انڈھڑ سے ملاقات کی اس موقع پرسیاسی اور مذہبی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔