سکھر، ریل کی تین اے سی بوگیاں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے تیار

127

سکھر (نمائندہ جسارت) ریلوے سکھر ڈویژن کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریل کی تین اے سی بوگیوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے تیار کرکے سکھر اور روہڑی ریلوے اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے عبدالحسیب کے مطابق ایک کوچ میں 9 سے 10 مریضوں کو آئسولیٹ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر سکھر سے مشاورت کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کوچوں کو مریضوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ریلوے اسپتال بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو رکھنے کے لیے دستیاب ہوگا۔ ریلوے کوچوں کو مکمل طور پر صفائی ستھرائی کرنے کے بعد خدانخوستہ ہنگامی صورتحال پیدا ہونے اور ایمرجنسی کی صورت میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی نصب کیے جارہے ہیں۔