نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بے نظیر آباد نے صوبائی حکومت کے احکامات کے بعد عثمانیہ مسجد تبلیغی جماعت کے مرکز واقع 60 میل کو کوارنٹائین سینٹر میں تبدیل کردیا ہے۔ ایک اعلامیے کے مطابق ان کا کہنا تھا یہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے تاکہ انسداد کورونا وائرس پر مکمل کنٹرول پایا جاسکے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو اطلاع کردی گئی ہے