ترک فٹبالر بھی کورونا وائرس کا شکار

540

انقرہ : ترکی کے سابق فٹبال گول کیپر رشدی رشبر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

رشدی رشبر کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر انکشاف کیا کہ رشدی بالکل ٹھیک تھےاچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور حالت تیزی سےبگڑنے لگی، یہ ہمارے لئے بہت مشکل وقت ہے۔

اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان سمیت بیٹے اور بیٹی کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

یاد رہے کہ  46 سالہ رشدی نے 2002 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ترکی کو سیمی فائنل تک پہنچانے اور پھر تیسری پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،انہیں ترکی میں ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔

Football news: Rustu Recber, coronavirus 2020, new cases, death ...