قوم طبی عملے کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے‘ پرویز الٰہی

544

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما، اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ضلعیپارٹی صدور اور سرکردہ رہنمائوں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئیکہا کہ جو پارٹی رہنما اور کارکن اس نیک کام میں حصہ لے رہے ہیں‘ میں ان کا شکرگزار ہوں جبکہ قوم طبی عملے کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے‘ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا وائرس کے مریضوں کا
علاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے شاندار کردار کیا ہے‘ سرحدوں کی حفاظت ہو یا قدرتی آفات‘ پاک فوج ہمیشہعوام کی خدمت میں فرنٹ لائن پر نظر آتی ہے‘ ان شاء اللہ حکومت، ادارے اور قوم متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے‘ اللہ کی مدد سے یہ مشکل وقت قوم کے اتحاد اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے بہت جلد گزر جائے گا۔