سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں لاک ڈاؤن پر عملدر آمد برقرار ہے، شہر کے تمام تجارتی و کاروباری مراکز، ہوٹل، ریسٹورنٹس بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر، مختلف مقامات پر چیکنگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بازاروں اور شاہراہوں پر گشت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آنے جانے والوں سے شناختی دستاویزات بھی طلب کی جانے لگیں۔