لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں ساتویں روز بھی لاک ڈائون رہا جہاں شہر کے اہم، چھوٹے و بڑے کاروباری مراکز بند رہے جبکہ لاڑکانہ پولیس کی جانب سے حکومت سندھ کی جانب سے شام پانچ بجے سے صبح آٹھ بجے تک لاک ڈائون کو مزید سخت کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے پانچ بجے کے بعد شہر کی تمام دکانوں کو بند کرادیا گیا جبکہ دن کے اوقات میں شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر بڑی تعداد میں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، جہاں مختلف اوقات میں گھروں سے نکلنے والے شہریوں کو پولیس کی جانب سے روکا بھی گیا۔ دوسری جانب پاک فوج کے دستوں اور پولیس کی جانب سے شہر کا گشت کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔