کوروناجنوری میں پھیل چکا تھا،ایرانی حکومت کا اعتراف

309

تہران( آ ن لائن ) مسلسل 2 ماہ سے زیادہ عرصے تک انکار کے بعد آخر کار ایرانی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کی وبا جنوری سے ہی پھیل چکی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے قائم کردہ نیشنل کورونا کنٹرول سینٹر کی ایپیڈیمولوجی کمیٹی کے سربراہ علی اکبر حق دوست نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران میں جنوری 2020ء کے تیسرے عشرے میں ایران میں کورونا کی وبا پھیل چکی تھی۔ایک وڈیو پریس کانفرنس سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ ایران میں کورونا وائرس صرف چند ہفتے کے اندر اندر خوف ناک حد تک پھیل گیا مگر شروع میں یہ اتنا زیادہ عام اور خطرناک نہیں تھا۔ سوالات کے جواب میں علی اکبر حق دوست نے کہا کہ حکام وائرس کے پھیلائو کی تشخیص میں دیر کر چکے تھے، اسی وجہ سے انہوں نے اس کے پھیلا ئوکا اعلان کرنے میں دیر کی۔