نوابشاہ ،سندھ ریزروپولیس کے 204 اہلکار 9 ماہ سے تنخواہ سے محروم

262

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سندھ ریزرو پولیس کے 240 پولیس اہلکاروں کو 9 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں، تنخواہ کی عدم ادائیگی کے بعد سندھ ریزرو پولیس کے اہلکاروں کے گھروں میں فاقے ہونا شروع ہو گئے جس کی وجہ سے اہلکاروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنی خدمات کو پیش کی ہے اور ہر محاذ پر آگے بڑھ کر خدمات سر انجام دی ہے لیکن اب لاک ڈاؤن کے دوران ہمیں تنخواہ نہ ملنے پر سخت مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم سے قبل بھرتی ہونے والے سندھ ریزرو پولیس کے اہلکاروں کو 21 ماہ بعد تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی تھی لیکن اس وقت لاک ڈاؤن کی پوزیشن نہیں تھی۔ ہم آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر جہاں دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے وہیں ہمیں بھی جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے تاکہ ہمارے گھروں کا چولہا جل سکے۔