سعودی عرب میں 11 سو کورونا مریضوں کی تصدیق

826

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11سو سے تجاوز کرگئی جبکہ 92 نئےکیسز کا اضافہ ہوگیا۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 92 نئے کیسوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1104 ہوگئی ہے جبکہ  نئے سامنے آنے والے مریضوں میں 10 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کا نئے شکار ہونے والے مریضوں میں ریاض کے 46، مدینہ سے19، قطیف 10 ، جدہ کے 7، دمام 4 اور بریدہ، ظہران میں 2 اور الھفوف اور الخبر میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1104 ہوگئی ہے۔ ان میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ 6 کی حالت تشویشناک ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے کوئی نئی اموات ریکارڈ نہیں کی گئیں جبکہ مزید 2 مریض صحتیاب ہوگئے، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے مشتبہ 45 ہزار مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہے جبکہ 11 سو سے زائد مہلک بیماری میں مبتلا ہیں ۔