پروازوں کی بندش کے باعث بنکاک ایئرپورٹ پر پھنسے 50 سے زائد پاکستانیوں کو خصوصی پرواز سےآج وطن واپس لایا جائے گا۔
وزارت اوورسیز نے بنکاک ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، پاکستانیوں کی واپسی تھائی ایئرلائن سے ہوگی۔
تھائی ایئرلائن کی خصوصی پرواز بنکاک ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کو اسلام آباد لائے گی جہاں مسافروں کی اسکریننگ کے لیے عملہ مستعد ہے۔
تھائی ایئرلائن کی خصوصی پرواز آج رات 10 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی، بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث تھائی ایئر کو خصوصی اجازت دی گئی ہے۔
اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو واپس لانے کا عمل تیز کیا جارہا ہے اور 60 کے قریب آج بنکاک سے پاکستانی اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔