تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی۔
غیرملکی ادارے کی جانب سے وزیراعظم خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے خبر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر جعلی ہے ، سب کو جھوٹی اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ برائے مہربانی مذکورہ ٹی وی اپنی خبر درست کر لے، اللہ ہم سب کو حفظ و امان میں رکھے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی ویب ٹی وی نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کاد عویٰ کیا تھا تاہم اب اس دعویٰ کی تردید کردی گئی ہے۔