چودھری پرویز الٰہی نے ڈھائی کروڑ روپے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرا دیے

120

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے 2 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد ریلیف فنڈ میں جمع کرا دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹیلی فون کرکے رقم جمع کرانے کے اقدام سے آگاہ کیا، جس پر عثمان بزدار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کی تعریف کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر، اپوزیشن لیڈر، ارکان اسمبلی نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ اور گریڈ 16 اور 17 کے ملازمین نے آدھی آدھی تنخواہ جمع کرائی۔