ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2020 کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا، آل انگلینڈ کلب

566

لندن(جسارت نیوز) آل انگلینڈ کلب کا کہنا ہے کہ اس سال ومبلڈن کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔گزشتہ روزبیان میں کلب نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے 29 جون تا 12 جولائی کے درمیان طے شدہ پروگرامز التوا یا منسوخی کا شکار ہونگے اور بند دروازوں کے پیچھے کھیلنا باضابطہ طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر مئی میں شروع ہونے والے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کو 20 ستمبر تا 4 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا۔ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس بالترتیب 27 اپریل اور 2 مئی تک بند تھے اور گذشتہ ہفتے معطلی میں 7 جون تک توسیع کی گئی تھی۔