سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کے روز یوم توبہ استغفار کے طور پر منایا جائیگا جبکہ جمعرات کی شب کو شب دعا کے طور پر منایا جارہا ہے۔ امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو کے مطابق کورونا وائرس سے نجات کا راستہ رجوع الی اللہ ہے، جماعت اسلامی جمعہ کو یوم توبہ کے طور پر منائے گی۔ اس موقع پر اللہ پاک کی خوشنودی اور اپنے گناہوں پر معافی کے لیے توبہ استغفار کیا جائے گا، ہر فرد کو چاہیے کہ وہ جمعہ کے روز توبہ استغفار کر کے رب کو راضی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شب کو شب دعا کے طور پر مناتے ہوئے اللہ پاک کے حضور خصوصی دعاؤںکا اہتمام کیا جارہا ہے۔