اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ حوالے کردی۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پہلی کھیپ میں 5 ہزار حفاظتی لباس اور 5 ہزار ماسک شامل ہیں۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے یہ سامان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرز کے حوالے کررہے ہیں۔