کورونا وائرس نے اٹلی، اسپین اور ایران میں تباہی مچا دی

1005

میڈرڈ: چین سے آغاز ہونے والی مہلک بیماری کورونا وائرس نےاٹلی  اور اسپین میں میں تباہی مچا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے بعد اب اسپین میں بھی چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ چین میں دسمبر 2019 سےلے کر اب تک  3 ہزار 287 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 81 ہزار 661 ہے اور 98 فیصد لوگ صحتیاب ہوئے تھے۔

Image result for coronavirus italy

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں چین کے مقابلے میں دگنی ہوگئی ہیں۔ اٹلی میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں تعداد 6 ہزار 503 تک جا پہنچی ہے جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور حالات قابو سے باہر ہیں۔

Image result for coronavirus iran

اٹلی کے بعد یورپ کے ایک اور ملک اسپین میں بھی کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور تاحال اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 647 ہوگئی ہے جو کہ کورونا وائرس کے مرکز چین سے بھی زیادہ ہے۔ اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 800 کے قریب  ہلاکتیں ہوئیں۔

چین، اٹلی اور اسپین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ایران ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 77 ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اراکین پارلیمنٹ، مذہبی رہنما اور اعلٰی حکومتی حکام بھی شامل ہیں جبکہ 27 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Image result for coronavirus iran

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً 21 ہزار 297 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 820سے تجاوز کرگئی ہے ۔