پیرس : فرانس میں کورونا وائرس سے پاکستانی کمیونٹی کے3 افراد خاتون سمیت جاں بحق ہوگئے ۔
فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے کہا کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اسپتالوں میں 1ہزار 331 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 25 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے نئے کیسز کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔
فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے مزید بتایا کہ کورونا کے 11 ہزار 539 مریض فرانس کے اسپتال میں داخل ہیں۔جن مین 2 ہزار 827 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے، اسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے ایک تہائی کی عمر 60 سال سے کم ہے۔