حیدرآباد:ایران سے آئے زائرین سکھر قرنطینہ سے کوہسار اسپتال منتقل

181

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے زایرین کو سکھر قرنطینہ سینٹر سے کوہسار اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا، سکھر قرنطینہ سینٹر سے کلیر قرار دیے گئے زائرین سے بھری بس کوہسار اسپتال لطیف آباد حیدرآباد میں واقع قرنطینہ پہنچ گئی ،تمام زائرین کی کوہسار اسپتال میں اسکریننگ کی جائے گی اور کلیئر ہونے والے افراد کو ان کے گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔