بلاول وفاقی پیکیج کو ناکافی سمجھتے ہیں تو اپنا حصہ ڈالیں،فواد چودھری

115

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلاول وفاقی حکومت کے 1200 ارب کے پیکیج کو ناکافی سمجھتے ہیں تو سندھ حکومت کو چاہیے کہ اس پیکیج میں اپنا حصہ ڈالے اور پیکیج کو بڑا کر دیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی طرح باقی صوبائی حکومتوں کو بھی اپنے پیکیج لانے چاہئیں، اس موقع پر سیاست، سیاست کھیلنا مناسب نہیںہے۔