ڈاکٹر شوکت محمود کی اہلیہ انتقال کرگئیں سینیٹر سراج الحق نے نماز جنازہ پڑھائی

166

لاہور (نمائندہ جسارت)منصورہ ایکسچینج کے سابق ٹیلی فون آپریٹر اور ملک کے معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر شوکت محمود کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد وفات پاگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ سینیٹر سراج الحق نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں امیر العظیم، لیاقت بلوچ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا عبد المالک ، حافظ ادریس سمیت جماعت اسلامی کے ذمے داران و کارکنان نے شرکت کی۔دریں اثنا سینیٹر سراج الحق ودیگر رہنمائو ں نے ڈاکٹر شوکت محمود سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔