خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی یونین کونسل منگا میں 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق یونین کونسل منگا میں 46 افراد کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جس میں سے 39 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ 4 کا منفی آیا ہے۔
متعددا فراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یونین کونسل کو سیل کردیا گیا ہے اور علاقے میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔
وزیرصحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پہلے مریض کا تعلق یوسی منگا سےتھا، ان حالات سے سبق سیکھ کر گھروں میں بیٹھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1ہزار ہوگئی ہے جب کہ 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔