زائرین کو ملتان لا نیوالے 4ڈرائیوزمیں کوروناوائرس کی تشخیص

160

ملتان ( آن لائن )تفتان سے ملتان قرنطینہ سینٹر لانے والے چار بس ڈرائیوز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اکتیس بسوں کے ذریعے ملتان اور قرب وجوار سے تعلق رکھنے والے زائرین کو تفتان سے ملتان لایا گیا تھا،ان بسوں کے 80 ڈرائیورز اور ہیلپرز
کے بلڈ اسکریننگ ٹیسٹ لیے گئے،اب تک چار ڈرائیورز کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں جبکہ76ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے کورونا وائرس کے رزلٹ نیگٹو آئے۔وائرس سے متاثرہ چاروں ڈرائیوروں کو طیب اردگان اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور ان کے سیمپل لاہور ارسال کردیے گئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق اس کے علاوہ تفتان سے آنے والے گیارہ سو ستاسی زائرین کے بھی بلڈ اسکریننگ ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ سات ڈرائیورز کے بلڈ ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔