اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز صاحب اچھا ہوتا اپنی بے پناہ دولت سے عوام کے لیے کچھ مختص کرنیکا اعلان کرتے۔منگل کے روز اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز صاحب قومی یکجہتی اور اتحاد سے کوئی انکاری نہیں، اچھا ہوتا اگر آپ اپنی بے پناہ
دولت میں سے عوام کے لیے کچھ مختص کرنیکا اعلان کرتے۔علاوہ ازیںوزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عوام آگاہی مہم میں میڈیا، صحافی برادری نے کلیدی کردار کیا۔منگل کے روز سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کے خلاف حکومتی کوششیں جاری ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا،صحافی برادری نے عوام کو وائرس سے آگاہی اور اپنے گھر وں میں رہنے پر اپنااہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر اس ملک کو کورونا سے بچائو میں حکومت کی مدد کریں۔