اسلام آباد (اے پی پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے منگل کو اپنے بیان میںکہا کہ کورونا کے خلاف بلاول زرداری کے بیانیے پر عمل کیا جائے تاکہ ایک مشترکہ متفقہ سیاسی بیانیہ کورونا کے خاتمہ اور مقابلہ
کے لیے اختیار کیا جا سکے۔ بلاول بھٹو کا بیانیہ ہے کہ ہم سب نے مل کر کورونا کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اور بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں۔
زرداری