سکھر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی، مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر

287

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ،علاقہ مکینوں کا میئر سکھر سے فراہمی آب یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بلدیہ اعلیٰ سکھر(میونسپل کارپویشن) اور واٹر ورکس اینڈ سروسز کی مجرمانہ غفلت، لاپرواہی کے باعث شہر سکھر کے مختلف علاقوں مائیکرو کالونی ، نیو پنڈ، بھوسہ لائن ،ریلوے انجن شیڈ، نیو گوٹھ اورملڑی روڈ و دیگر علاقوں میں کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے متاثرہ علاقے کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں، ،پانی کی قلت کے باعث متاثرہ علاقوں میں گھریلوں سرگرمیاں متاثر اور مفلوج ہوگئی ہیں، شہری دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے اور رقوم کے عوض پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے،سکھر میونسپل کارپوریشن کا نااہل عملہ شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے متاثرہ علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی سندھ ،صوبائی وزرا ودیگر بالا حکام سے شہرسکھر میں پانی کی قلت کے باعث درپیش مشکلات سے نجات دلانے سمیت فراہمی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔