کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) ملک میں کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات کے باوجود اس وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد میں 24 کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا ۔
تاہم حکام کا اصرار ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کے کہ کرونا وائرس کا شکار ہوکر اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد 918 ہوچکی جو کل تک 884 تھی ۔
سرکاری ذمے دار کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کی طرف سے مکمل احتیاطی اقدامات نہ کرنے کے باعث کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک جاں بحق ہوا جس کے بعد ملک میں ۔اس وائرس کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوچکی ۔ حالانکہ صوبائی حکومتوں کی طرف لاک ڈاؤن اور دیگر سخت اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ لیکن عام افراد وائرس کے خطرات کو سمجھنا ہی نہیں چاہ رہے ۔
جس کی وجہ سے 34 وائرس زدہ افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم یہ اضافہ غیر تشویشناک ہے ۔ خیال رہے کہ کل تک چھ افراد ک اس وائرس کا شکار ہوئے ہوکر جاں بحق ہوچکے تھے، جس میں آج ایک اور کا اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم وائرس کی لپٹ میں آنے والے چھ افرادصحت مند ہوکر گھروں کو رخصت ہوچکے ہیں ۔
مکمل صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد چھ ہی ہے جو پیر کو بھی یہی تھی۔ منگل کو کرونا وائرس کا شکار ہونے والے نئے مریضوں کے بعد ان افراد کی تعداد کچھ اس طرح ہے ۔
اسلام آباد 15 پنجاب 267 ، سندھ 407 ، کے پی 38 ، بلوچستان 110 آزاد کشمیر ایک اور گلگت بلتستان 80 ہے ۔ یہ تعداد پیر کو کچھ اس طرح تھی سندھ 394 ، پنجاب میں 246 ، اسلام آباد میں 15 کے پی کے 38 بلوچستان میں 110 آزاد کشمیر ایک اور گلگت بلتستان میں 80 تھی اس طرح سندھ میں 13 ، بنجاب 21 نئے افراد وائرس کی زد میں آئے ہیں۔