کراچی کینٹ اسٹیشن کو بند کردیا

659

کراچی کینٹ اسٹیشن کو مسافروں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

جان لیوا کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر سندھ میں لاک ڈائون کے باعث کراچی کینٹ اسٹیشن کو مسافروں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

 ٹرینوں کے ذریعے اندورن ملک جانے والے تمام مسافروں کوروک دیا گیا تاہم مختلف ٹرینوں سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اسٹیشن پرپولیس اور رینجرز کوتعینات کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی اور سکھر ایئرپورٹ کو آج صبح 6 بجے سے بند  کردیا ہے،آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔