صوابی میں کوروناوائرس سےمتعلق جاری اجلاس پرمسلح افرادکاحملہ

560

پشاور:صوابی میں کوروناوائرس سےمتعلق جاری اجلاس پرمسلح افراد نےحملہ کردیا۔

تحصیل میونسپل آفیسرنےسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کومذکورہ واقعہ کی کارروائی کےلیےمراسلہ لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور کے علاقے صوابی میںمیونسپل انتظامیہ کےاجلاس پر25کےقریب مسلح افراد نے اجلاس کے شرکا کو 20منٹ تک یرغمال بنا کر تشدد کیا۔

مراسلہ میں درج ہے کہ تحصیل رزڑمیںٹرانزٹ میل آفس( ٹی ایم او)کی ٹیم کوروناسےمتعلق میٹنگ کر رہی تھی کہ مسلح افراد نےحملہ کردیا ۔

انہوں نےمسلح افرادکےخلاف ایف آئی آردرج کرکےجلدکارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ملوث ا فرادکےخلاف کارروائی تک اسٹاف نےہڑتال کااعلان کیاہے۔

خیال رہے کہ انتظامیہ نےپولیس،ڈپٹی کمشنراوردیگرحکام کوبھی مراسلہ ارسال کردیاہے۔

جبکہ دوسری جانب علاقے کے ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر(ڈی پی او)عمران شاہد pکا کہنا تھا کہ حملےاورتشددکی شکایت پولیس کوپہنچ چکی ہے،ملوث عناصرکےخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔