کورونا کے بعد چین میں نئے وائرس کا انکشاف؛ ایک شخص ہلاک

1702

کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی ہے وہیں چین میں ایک اور وائرس نے ایک شخص کی جان لے لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے یوننان میں ایک شخص بس میں سفر کر رہا تھا کہ اسی دوران وہ اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا، جب اس شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ مر چکا تھا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص میں “ہینٹا وائرس” کی تصدیق ہوئی ہے۔

“ہینٹا وائرس” کیا ہے؟         

طبی ماہرین نے ہینٹا وائرس سے متعلق بتایا ہے کہ یہ وائرس چوہوں کے کترنے سے ہوتا ہےاور متاثرہ شخص کے چھونے سے دوسرے لوگوں میں منتقل ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ سر درد، بخار ، جسم درد، ایبڈامینل اور سرچکرانا اس مرض کی علامات ہیں۔