اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنمائوں کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کر لیاہے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے اثرات اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسپیکر پارلیمانی رہنماؤں سے پارلیمانی کمیٹی کیلیے نام بھی لیں گے اور 25 مارچ کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کورونا سے نمٹنے کے لیے تجاویز تیار کرے گی۔ کمیٹی میں ملکی معاشی صورتحال کی بہتری پر بھی بات چیت کی جائے گی۔