کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ روزکورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس لیے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ خود کوصحت مند محسوس کر رہاہوں،مجھےکھانسی،نزلہ اورزکام نہیں ہے۔ گھرسےبیٹھ کرتمام ذمہ داریاں اداکرتارہوں گا،مجھ سےملنےوالےلوگ بھی احتیاطی تدابیراختیارکریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی کولگتاہےہےتواپناٹیسٹ کروائیں،مجھےجسم میں کوئی درد نہیں،بالکل فٹ محسوس کررہاہوں۔
گذشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے تاحال جو Symptoms اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر isolation میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔ شہری بھی گھروں پر رہیں pic.twitter.com/2vzS7qt0SY
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) March 23, 2020