کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کھیل کے فروغ میں مثالی کردار ادا کررہی ہے،عارف حسن

189

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل(ر) عارف حسن کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن فروغ کھیل میں بے مثال کردار ادا کررہی ہے میں اپنی اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی جانب سے PBFکے نائب صدر اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سدر غلام محمد خان اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے KBBAکے صدر غلام محمد خان اور مشیر قانون غلام عباس جمال سے ملاقات میں کیا اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ،اولمپئن اصلاح الدین POAکے سیکریٹری خالد محمود اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر وسیم ہاشمی بھی موجود تھے۔عارف حسن نے کہاکہ میڈیا کے ذریعے اور مختلف شخصیات سے ملاقات میں معلومات حاصل ہوتی رہتیں ہیں کہ KBBAشہر کراچی میں باسکٹ بال کی سرگرمیوں کو فعال رکھ کر ٹیلنٹ کو متعارف کرارہی ہے یہ خوش آئندہ امر ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ جس ایسوسی ایشن نے مسلسل کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھی وہ کھیل نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ اس کھیل میں ملک کو نئے کھلاڑی میں ملیں گے۔جنرل (ر) عارف حسن نے اعلان کیا کہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون حاصل رہیگا اس موقع پر اولمپیئن اصلاح الدین نے بھی جنرل عارف حسن کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی قابل تعریف سرگرمیوں سے آگاہ کیا اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان نے بتا یا کہ KBBAکمشنر کراچی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور سرپرستی میں پورے سال اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جس میں ٹورنامنٹس ،کوچنگ کیمپ ،ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم ،امپائرنگ کوچنگ رفریشنگ کورس کے علاوہ اندرون سندھ کے دور جن میں گرلز اینڈ بوائز ایونٹ شامل ہیں اس موقع پر غلام محمد خان نے بتا یا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر کی ہمیں مکمل حمائت اور سپرستی ھاصل رہی ہے انہوںنے POAکے صدر جنرل عارف حسن KBBAکی سالانہ تقریب ایوارڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کرلی اس موقع پر KBBAکے مشیر قانون غلام عباس جمال نے جنرل عارف حسن کو KBBAکا سوئنیر پیش کیا ۔