لندن (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب ہوش کے ناخن لیں، احتیاطی تدابیر کریں گے تو یورپ اور امریکا جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ احتیاطی تدابیر نہیں کریں گے تو خدا نخواستہ ان ممالک سے کئی زیادہ سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ایک دعا سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا احتیاط اور تجویز کردہ تدابیر کے ساتھ ساتھ تمام بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ یہ دعا بھی کثرت سے پڑھیں، اللہ تعالی کل انسانیت پر اپنے رحم کا معاملہ فرمائے۔