چمن(نمائندہ جسارت)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھلنے والی پاک افغان سرحد کو24گھنٹے بعد ایک بار پھر بند کر دیا گیا ۔ چمن میں پاک افغان سرحد کو
گزشتہ روز تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولا گیا تھا ،جسے اتوارکو دوبارہ14روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری تجارت احمد نواز کا کہنا ہے کہ باب دوستی افغان ٹریڈ کے لیے صرف ایک روز کے لیے کھولا گیا تھا جسے اب بند کر دیا گیا ہے، دونوں اطراف کے تاجر باب دوستی کو ابتدائی طور پر14روز کے لیے بند کرنے پر متفق ہیں ۔