وزیراعظم کا ایک بار پھر ایران پر سے پابندیاں ہٹانےکا مطالبہ

448

وزیراعظم عمران خان نے ایل بار پھر امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران سے پابندیاں عارضی طور پر ہٹائے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: ” میں انسانی بنیادوں پر صدر ٹرمپ سے ملتمس ہوں کہ کرونا کےانجام تک ایران پر سےپابندیاں ہٹالی جائیں۔ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصائب کاسامنا ہےکیونکہ بندشیں کرونا کیخلاف ایران کی مدافعتی کاوشوں کو نہایت منفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں۔اس وباء سےنمٹنے کیلئےانسانیت کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔”